عمران خان دھونس، دھمکی اور گالی سے این آر او مانگ رہے ہیں: مریم اورنگزیب

  عمران خان دھونس، دھمکی اور گالی سے این آر او مانگ رہے ہیں: مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا حقیقی مسئلہ ذاتی انا، تکبر اور اقتدار کی ہوس ہے، یہ دھونس،دھمکی اور گالی سے این آر او مانگ رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی حقیقی آزادی نہیں اپنی کرپشن چھپانا چاہتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو سیلاب میں ڈوبا ملک اور لوگ نظر نہیں آ رہے، ان کا مقصد کوئی الیکشن نہیں بلکہ اپنے مقدمات ختم کرانا ہیں، بیرونی سازش؟، حقیقی آزادی؟، الیکشن کمشنر؟، کرپشن کا این آر او؟ چیئرمین پی ٹی آئی فیصلہ کریں آپ کا مسئلہ کیا ہے؟، وہ بیرون ملک سازش نہیں بلکہ فارن فنڈنگ کی حقیقی سازش سے این آر اور چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان بیمار، شکست خوردہ ذہنیت اور کرپٹ انسان ہے، فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کیلئے این آر اومانگ رہے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف امریکہ کیخلاف بیان بازی کرتے ہیں اور چھپ چھپ کر ملاقاتیں بھی کرتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب بتائیں الیکشن کمشنر نے آخری کیا گناہ کیا ہے؟ 8 سال سے زیر التوا فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ ہی تو سنایا ہے، آپ نے الیکشن کمشنر سے کس چیز کی گارنٹی لی تھی؟۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -