ٹوئٹر کے شیئرہولڈرز نے کمپنی ایلون  مسک کو فروخت کرنے کی منظوری دیدی

   ٹوئٹر کے شیئرہولڈرز نے کمپنی ایلون  مسک کو فروخت کرنے کی منظوری دیدی

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوئٹر کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے سوشل میڈیا کمپنی 44 ارب ڈالرز میں ایلون مسک کو فروخت کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایلون مسک سے معاہدے پر شیئر ہولڈرز کی ووٹنگ 13 ستمبر کی شب تک جاری رہے گی، مگر 12 ستمبر کو بیشتر سرمایہ کاروں نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔ٹوئٹر اور ایلون مسک کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ ٹوئٹر کی جانب سے باضابطہ بیان 13 ستمبر کی شب جاری کیے جانے کا امکان ہے۔جون 2022 میں ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایلون مسک کو کمپنی کی فروخت کی توثیق کرتے ہوئے اپنے شیئر ہولڈرز کو مشورہ دیا تھا کہ وہ سوشل نیٹ ورک کی فروخت کے 44 ارب ڈالرز کے مجوزہ معاہدے کے حق میں ووٹ دیں۔

 ایلون مسک

مزید :

صفحہ اول -