عمران خان پر توہین مذہب کا الزام لگانے  پر مریم نواز کیخلاف عدالت جائینگے،فواد

عمران خان پر توہین مذہب کا الزام لگانے  پر مریم نواز کیخلاف عدالت ...

  

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) تحریک انصاف نے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کیخلاف ان کی جانب سے شروع کی گئی متنازعہ سوشل میڈیا مہم پرجس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر توہین مذہب کا الزام لگا کر ان کی جان کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے قانونی کارروائی کرے گی۔فواد نے کہا کہ ہم اس معاملے کو ایسے نہیں جانے دیں گے، توہین مذہب کا الزام لگا کر پی ٹی آئی چیئرمین کی جان کو خطرے میں ڈالنے پر مریم نواز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ اتحادی حکومت شاید واحد حکومت ہے جو سیاسی مخالفین کے خلاف توہین مذہب کے قوانین کا بے شرمی کے ساتھ کھلم کھلا استعمال کر رہی ہے۔سابق وزیر وفاقی وزیر نے کہا کہ مذہب کارڈ کا استعمال سیاسی مخالفین کو ختم کرنے کی بہت شرمناک کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایسے ٹرینڈز کے پیچھے مریم نواز ہیں۔دوسری جانب عمران خان جو نہ کہہ سکے وہ فواد کہہ گئے۔عمران خان بضد تھے کہ میں نے آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینے کی بات نہیں کی، صرف اگلے الیکشن تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی مؤخر کرنے کا کہا تھا۔لیکن فواد چوہدری نے عمران خان کے بیان کی وضاحت کرتے کہا کہ اگلے الیکشن تک موجودہ آرمی چیف کو تعینات رکھنا ایکسٹینشن ہی ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے مؤخر کرنے کی بات کی، وہ دراصل ایکسٹینشن ہی ہے۔

فوادچوہدری 

مزید :

صفحہ اول -