پنجاب یونیورسٹی طالبہ کا اعزاز
لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف جیالوجی کی طالبہ بشریٰ محسن نے سوسائٹی آف پیٹرو فزکسٹس اینڈ ویل لاگ اینالسٹ، سٹاوینجر، ناروے کے زیر اہتمام ”سٹوڈنٹ پیپر مقابلہ“ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔ سوسائٹی آف پیٹرو فزکسٹس اینڈ ویل لاگ اینالسٹ ایک بین الاقوامی غیر منافع بخش تنظیم ہے۔ کانفرنس کا مقصد سائنس میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے درمیان معلومات کا مطالعہ، جمع کرنا، محفوظ کرنا اور پھیلانا تھا۔ پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف جیالوجی سے بشریٰ محسن پہلی طالبہ ہیں جنہوں نے سوسائٹی آف پیٹرو فزکسٹس اینڈ ویل لاگ اینالسٹ میں اپنا تحقیقی کام پیش کیا اور انڈرگریجویٹ کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی طالبہ کے کام کو سراہتے ہوئے اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
۔قبل ازیں بشریٰ محسن اور ان کے تھیسز فیلو محمد قاسم جاوید بی ایس پروفیسر ڈاکٹر نوید احسن اور ڈاکٹر محمد ارمغان فیصل معراج کی نگرانی میں اپنا تحقیقی کام کر چکے ہی۔