سیلاب سے متاثرہ ٹرین شیڈول کی بحالی کیلئے محکمہ ریلوے کے اقدامات شروع 

سیلاب سے متاثرہ ٹرین شیڈول کی بحالی کیلئے محکمہ ریلوے کے اقدامات شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  سکھر(آئی این پی)محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹرین شیڈول بحالی کی تیاریاں شروع،سکھر،روہڑی سمیت مختلف ریلوئے سٹیشنوں کے ٹریک،پٹڑیوں،کانٹے و پلٹ فارموں پر صفائی کا عمل جاری،ریلوے ٹریک بحالی کے بعد مزید ٹرینیں چلائی جائیں گی،ریلوے حکام تفصیلات کے مطابق محکمہ پاکستان ریلوے کی جانب سے حالیہ بارشوں و سیلاب کے دورن ریلوے ٹریک کی خراب صورتحال کے بعد ٹرین شیڈول عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا تاہم محکمہ ریلوے کی جانب سے مسافروں کو درپیش سفری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے روہڑی تا لاہور ملتان و راولپنڈی تک ٹریک کلیئر ہونے پر ٹرین شیڈول بحالی کے بعد مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہی ٹرینیں چلانے کی تیاریاں و حفاظتی انتظامات کے تحت ریلوے ٹریک،پٹریوں سمیت ٹرین بوگیوں اور ریلوے اسٹیشنوں کی صفائیاں زور و شور سے جاری ہے اور اس سلسلے میں ریلوے حکام کی جانب سے ٹریک کا تفصیلی معائنہ بھی کیا جارہا ہے دوسری جانب ریلوے لوکو شیڈ میں انجنوں جبکہ ریلوے اسٹیشنز اور بوگیوں کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کردیا گیا  ریلوے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک مرمت کے بعد بہت جلد مزید ٹرینیں چلا کر باقاعدہ تمام ٹرین شیڈول بحال کردیا جائیگا۔
ریلوے حکام 

مزید :

صفحہ اول -