سوشل میڈیا پر وزیراعلٰی سندھ کی تبدیلی کی خبریں سازش ہیں: امتیاز شیخ

سوشل میڈیا پر وزیراعلٰی سندھ کی تبدیلی کی خبریں سازش ہیں: امتیاز شیخ

  

       کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وزیر اعلی سندھ کی تبدیلی کی خبریں سازش ہیں وزیراعلی سندھ ہمارے کپتان ہیں اور ہم ان کی ٹیم کا حصہ ہیں پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا وزیراعلی سندھ کے خلاف بے بنیاد خبریں چلا رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے عمران نیازی کو اقتدار کا چسکا لگ گیا تھا وہ اب تک وہی خواب دیکھ رہا ہے اس کی باتوں کو اہمیت نہیں دینی چاہیے آرمی چیف کی سلیکشن کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے کسی کی خواہش یا مرضی کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی نہیں ہو سکتی یہ بات انہوں نے منگل کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے ریلیف کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے مسلح افواج، پولیس، رینجرز، فلاحی انجمنوں اور رضاکاروں کے تعاون اور خدمات کے تہہ دل سے مشکور ہیں سندھ کی سرزمین سیلاب متاثرین کے لیے کشادہ دل رکھتے ہیں وہ ہمارے پریشان حال بہن بھائی ہیں ان کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے سندھ کے شہروں میں آنے والے سیلاب متاثرین پر ایک سیاسی جماعت کی تنقید نامناسب ہے سندھ نے قیام پاکستان کے وقت بھی بھارت سے آنے والوں کو خوش آمدید کہا تھا اور اب اگر سیلاب متاثرین سندھ کے شہروں میں آ رہے ہیں تو ان کی بلا امتیاز خدمت کرنا ہمارا فرض ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو ڈاکو کہنا نامناسب ہے یہ وقت مقامی اور غیر مقامی کی باتیں کرنے کا نہیں ہے سندھ ہماری سرزمین ہے ہم سب اس کے باسی ہیں کراچی میں اگر افغان بستیاں قائم ہو سکتی ہیں تو سیلاب متاثرین کیوں نہیں آ سکتے پی ٹی آئی کی قیادت اربوں روپے کی رقم اکٹھی کرنے کے خالی خولی دعوے کر رہی ہے رقم اکھٹی کی ہے تو سیلاب متاثرین پر خرچ کیوں نہیں کی جا رہی کیا ماضی کی طرح یہ رقم سیلاب متاثرین کی خدمت کرنے کے بجائے سیاست پر خرچ کی جا رہی ہے امتیاز شیخ نے کہا کہ 2023 میں کے الیکٹرک کی اجارہ داری کا خاتمہ ہو جائے گا کراچی میں بجلی کی فراہمی کی ایک سے زیادہ کمپنیاں ہوگی تو مقابلے کے رجحان سے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر ہو سکیں گی ایک سے زیادہ کمپنیوں کے ہونے سے ایک کمپنی کی اجارہ داری ختم ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ سیلاب کے حوالے سے دادو گریڈ سٹیشن کو نقصان سے بچا لیا گیا ہے لیکن بجلی کے کھمبے اور سپلائی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے سیلابی پانی اترنے کے بعد بجلی کی تنصیبات کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا سکے گا تباہ ہونے والے گھروں کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا حالات کیسے بھی ہوں پاکستان پیپلز پارٹی کے وزرا اور اراکین اسمبلی اپنی عوام تک پہنچے ہیں ان کے درمیان موجود ہیں ان کی خدمت کر رہے ہیں متاثرین کی جو بھی شکایت ہوگی ان کا ازالہ کیا جائے گا چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی حکمت عملی کے سب پوری دنیا کی توجہ سیلاب متاثرین کی طرف ہیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا دورہ بھی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وفاقی حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے امتیاز شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے وقت بھی ملک دشمنی کا ثبوت دیا اور وہ اب بھی سوشل میڈیا کے ذریعے سے کوشش کر رہے ہیں کہ عالمی برادری سیلاب متاثرین کی مدد نہ کرے امتیاز شیخ نے کہا کہ متاثرین کی درد اور حالات کا اندازہ وہ لوگ لگا سکتے ہیں جنہوں نے ان کے حالات اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں یونائیٹیڈ نیشن کے سیکریٹری جنرل نے بھی تباہی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر کہا کہ ایسی آفت ہے جس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور  آصف علی زرداری کی سخت ہدایات ہیں کہ متاثرین کی ہرممکن مدد کرنی ہے صرف ضلع شکارپور میں 48 ہزار افراد کو کیمپوں میں تین وقت کا کھانا فراہم کیا جارہا ہے اس کے علاوہ خشک راشن بھی فراہم کر رہے ہیں تمام متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ سٹی قائم کر دیئے گئے ہیں ہمیں کسی کی تنقید کی پرواہ نہیں ہے حکومت اپنا کام دیانتداری سے کر رہی ہے امتیاز شیخ نے کہا کہ سیلابی پانی کم ہونا شروع ہوا ہے جلد بدین ٹھٹھہ اور نوابشاہ سے پانی کم ہو جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -