کراچی، حکومت جاپان اس اندوہناک سانحہ پر بہت دکھی ہے: مٹسوہیروواڈا

  کراچی، حکومت جاپان اس اندوہناک سانحہ پر بہت دکھی ہے: مٹسوہیروواڈا

  

       کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا کراچی پہنچے،سی ای او یونائیٹڈ مرین ایجنسی سہیل شمس کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا،سی ای او یونائیٹڈ مرین ایجنسی سہیل شمس، پاکستان جاپان بزنس فورم کے چیئرمین کلیم فاروقی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین نے جاپانی سفیر کا استقبال کیا، سہیل شمس نے خطاب میں کہا کہ ہم جاپانی سفیر مٹسو ہیرو واڈا کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور پاکستان جاپان کے درمیان تعلقات کو مزید استحکام دینے کیلئے ساتھ مل کر کام کریں گے،کلیم فاروقی نے اپنے خطاب میں سفیر جاپان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جاپان کے سفیر مٹسو ہیرو واڈا نے پاکستان اور جاپان کے موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ مٹسوہیروواڈا نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ جاپان اس اندوہناک سانحہ پر بہت دکھی ہے اور اس ضمن میں جاپان حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سات ملین امریکی ڈالر کی امداد بھی دی ہے، جاپانی سفیر  نے حاضرین کو بتایا کہ حکومت جاپان اپنی امدادی سرگرمیوں کے ذریعے سیلاب متاثرین کے ساتھ تعاون اور امداد جاری رکھے گی، مسٹر واڈا نے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کو مزید استوار کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ جاپانی سفیر نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور مشترکہ اہداف و مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔انھوں نے کہا کہ ہمیں مکمل اطمینان ہے کہ یہ دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،ہم اس عزم کااعادہ کرتے ہیں کہ آئندہ ستر برسوں میں اس تعلق کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -