عرب امارات، سیلاب زدگان کیلئے مزید 2 پروازیں کراچی پہنچ گئیں 

عرب امارات، سیلاب زدگان کیلئے مزید 2 پروازیں کراچی پہنچ گئیں 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ عرب امارات سے مزید دو پروازیں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئیں ہیں، اس سے قبل بیس پروازیں امدادی سامان کے ساتھ کراچی آچکی ہیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر متحدہ عرب امارات سے مزید دو پروازیں کراچی پہنچی گئیں۔ایوی ایشن ذرائع کے شمار کے مطابق یو اے ای سے یہ اکیسویں اور بائیسویں امدادی پروازیں ہیں جو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری ہیں۔امدادی سامان لے کر لینڈ کرنے والے دونوں طیاروں کا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نمائندوں اور پاک فوج کے افسر نے استقبال کیا۔متحدہ عرب امارات کی حکومت سندھ اور بلوچستان سمیت ملک بھر کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہیں۔گزشتہ روز خوراک کے 17 کنٹینرز پر مشتمل بحری جہاز بھی کراچی پہنچا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -