اعلی تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی، شاہ محمد خان

اعلی تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی، شاہ محمد خان

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے ضلع بنوں میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی رکن سازی مہم کا آغاز کردیا اس سلسلے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر 1 بنوں سٹی میں ایک تقریب منعقدہوئی جس میں صوبائی وزیر ملک شاہ محمد وزیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی صوبائی وزیر نے آئی ایس ایف کارڈ کو پر کرکے ضلع بنوں مین ممبر سازی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا اس موقع پر آئی ایس ایف کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور نظام میں بہتری کیلیے طلباء کا اہم کردار ہے طلباء سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ تعلیم کے بغیر دنیا کی کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی انہوں نے کہا کہ قلم کا صحیح استعمال ملک کو کرپشن، رشوت بدعنوانی اور دیگروہ عوامل جو ملک کی ترقی میں رکاوٹ بنتے ہیں کو پاک کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ قلم کے زور سے غلط نظام کاخاتمہ کرکے تمام فیصلے میرٹ اور شفافیت پر کرنے ممکن ہیں لیکن اس کیلیے ملک کو محب وطن قیادت کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کوبچانے کے لئے نکلے ہیں ملک کو لوٹنے والوں نے کبھی بھی عوام کی فلاح اور بہبود کا نہیں سوچا انہوں نے کہا ملک میں عام انتخابات کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔

مزید :

صفحہ اول -