نوجوانوں کیلئے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے کوشاں ہیں: عاطف خان 

    نوجوانوں کیلئے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے کوشاں ہیں: عاطف خان 

  

      پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان، سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خوراک عاطف خان نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا نوجوانوں کیلئے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے کوشاں ہے صوبے کے نوجوان آگے بڑھیں  اور ان سرگرمیوں میں حصہ لے کر صوبے کا نام روشن کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں خیبرپختونخوا یوتھ ڈویلپمنٹ کمیشن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی سمیرا شمس، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز عرفان علی خان، عاضہ عتیق، نور ماہ جمال، ارسلا،فاطمہ فراز اور دیگر اراکین نے شرکت کی، جبکہ بعض اراکین نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف  اقدامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر صوبائی وزیر نے کمیشن ممبران کو ھدایت کرتے ہوئے کہا  کہ اگلے اجلاس میں نوجوانوں کیلئے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے حتمی تجاویز پیش کی جائیں تاکہ ان پر عملدرآمد کا آغاز کیا جا سکے، انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم سمیت ہر شعبے میں سہولیات فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ آگے بڑھ کر ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں انھوں نے کہا کہ ہماری ابادی زیادہ تر نوجوانوں پر مشتمل ہے اس لئے نوجوانوں کا ملک کی ترقی میں کلیدی کردار بھی ہے عاطف خان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے  اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے آسان قرضہ جات بھی دئیے جس نے نوجوانوں کو  کاروبار شروع کرنے میں بھی مدد دی۔

مزید :

صفحہ اول -