وی سی گومل یونیورسٹی کی جانب سے گورنر کو ”سیچویشن الرٹ“ مراسلہ جاری 

وی سی گومل یونیورسٹی کی جانب سے گورنر کو ”سیچویشن الرٹ“ مراسلہ جاری 

  

      پشاور (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کی جانب سے "سیچویشن الرٹ" کے نام سے گورنرخیبرپختونخوا کے نام مراسلہ کے معاملہ پرچانسلرآفس/ گورنرسیکرٹریٹ سے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کومنگل کے روزجوابی مراسلہ بحوالہ نمبرSo(II)6(4)6/GS/20/685 ارسال کردیاگیا۔جوابی مراسلہ میں کہاگیاہے کہ موجودہ صورتحال زرعی یونیورسٹی اورگومل یونیورسٹی کے مابین اثاثوں کی تقسیم پرعملدرآمد کی وجہ سے پیداہوئی۔وائس چانسلر گومل یونیورسٹی اثاثوں کی تقسیم سے متعلق 3 روز کے اندر پراگریس رپورٹ چانسلر آفس جمع کرائیں۔ مراسلہ میں کہاگیاہے کہ اثاثوں کی تقسیم سے متعلق گومل یونیورسٹی سینٹ، سینڈیکیٹ، صوبائی کابینہ کی قائم کردہ کمیٹی کے فیصلوں پرعملدرآمد نہیں کیاجارہا۔گورنرسیکرٹریٹ کی جانب سے کہاگیاہے کہ گومل یونیورسٹی اورزرعی یونیورسٹی کے مابین اثاثوں کی تقسیم سے متعلق واضح ہدایات کے باوجود وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کی طرف سے تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -