کراچی، بارش کے بعد  شاہراہ فیصل پر ٹریفک جام

کراچی، بارش کے بعد  شاہراہ فیصل پر ٹریفک جام

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بارش کے بعد شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔نرسری پر پانی جمع ہونے سے کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں خراب ہوگئیں۔شہر قائد میں گزشتہ روز سے مون سون کا نیا اسپیل شروع ہوا ہے،منگل کو بھی مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی میں کہیں آندھی اور کہیں تیز ہواوں کے ساتھ معتدل اور چند مقامات پر تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -