پلاننگ سروسز آفیسرز کی آسامیوں کیلئے مقابلے کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 

پلاننگ سروسز آفیسرز کی آسامیوں کیلئے مقابلے کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 

  

         پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے صوبائی پلاننگ سروسز آفیسرز (بی ایس. 17)  کی آسامیوں کے لئے 22 تا 25 مارچ 2022  کو منعقدہ مقابلے کے امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق امتحان میں حصہ لینے والے 2781 امیدواروں میں سے مجموعی طور پر 368 امیدواروں نے امتحان کے تحریری حصے میں کامیابی حاصل کی۔ فیل شدہ امیدواروں کی ڈی ایم سیز کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پر دستیاب  ہیں، واضح رہے کہ مذکورہ آسامیوں کے لئے کمیشن کو 10733 امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں، اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -