شمالی وزیرستان، 3ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق، رواں برس کیسز کی تعداد 18ہو گئی 

شمالی وزیرستان، 3ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق، رواں برس کیسز کی تعداد 18ہو ...

  

         شمالی وزیرستان (این این آئی)شمالی وزیرستان میں 3ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ملک میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 18 ہوگئی۔ پاکستان پولیو پروگرام کے مطا بق پولیو کے 16کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں،لکی مروت سے پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح تمام کے تمام کیسز خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ بنوں، پشاور، سوات اور لاہور کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،پاکستان پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی نقل مکانی کے باعث چیلنجز کا سامنا ہے۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ممکنہ پولیو مہم کی تیاری کر رہے ہیں، موجودہ حالات میں پولیو کے پھیلا کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

 پولیو کی تصدیق

مزید :

پشاورصفحہ آخر -