اقرار احمد نے عارضی ڈائریکٹر حاجی کیمپ لاہور کا چارج سنبھال لیا

 اقرار احمد نے عارضی ڈائریکٹر حاجی کیمپ لاہور کا چارج سنبھال لیا

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) پشاور سے ٹرانسفر کر کے لاہور تعینات کیے جانے والے ڈپٹی ڈائریکٹر اقرار احمد نے عارضی ڈائریکٹر حاجی کیمپ لاہور کا چارج سنبھال لیا، پہلے دن سٹاف سے تعارف کیا اور التوا کا شکار کام نپٹائے اور نظر انداز کیے جانے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ذکاء اللہ گھریلو کام کی وجہ سے پیر منگل کو دفتر نہ آئے۔یاد رہے وزارت مذہبی امور کے سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر جو18گریڈ کے افسر ہیں ان کو لاہور کی ڈائریکٹر کی خالی نشست پر لگایا گیا ہے اس وقت وزارت مذہبی امور اقرار احمد کے بعد نور محمد سومرو اور ذکاء اللہ 18گریڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں۔لاہور میں ذمہ داری ادا کرنے والے ذکاء اللہ23مارچ2023ء کی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں اس سے پہلے لاہور حاجی کیمپ کا ایڈیشنل چارج ڈائریکٹر حاجی کیمپ ملتان ریحان عباس کھوکھر کے پاس تھا۔

 اقرار احمد

مزید :

پشاورصفحہ آخر -