پشاور میں منشیات ڈیلرز کیخلاف کارروائی، 4گرفتار

  پشاور میں منشیات ڈیلرز کیخلاف کارروائی، 4گرفتار

  

      پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں سرگرم منشیات ڈیلرزکے خلاف کریک ڈاون کے دوران مزید  4ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتارملزمان کا تعلق پشاور کے نواحی علاقوں سے ہے جن کو خفیہ اطلاعات پر ہونے والی کاروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 10 کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں تفصیلا ت کے مطابق پشاور پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سرگرم منشیات سمگلرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران مزید چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی عبد العلی کی جانب سے ہونے والی کاروائی کے دوران گرفتار ملزمان میں امجدولدشوکت، عمرولد امجد، خورشیدولد شیر حسین اور مدثر ولد خورشید شامل ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 10 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -