پشاور‘ غیر قانونی اسلحہ برآمد،دو ملزمان گرفتار 

پشاور‘ غیر قانونی اسلحہ برآمد،دو ملزمان گرفتار 

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار دونوں ملزمان بڈھ بیر کے رہائشی ہیں جو غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر مختلف جرائم میں بھی ملوث ہیں جن کو کو ہاٹ روڈناکہ بندی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے، کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے پانچ عدد پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے حوالے سے دیگر اداروں سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جن سے مختلف زاویوں پر تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی تیمور سلیم نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی ہے جس کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، دونوں ملزمان کو کوہاٹ روڈ ناکہ بندی کیدوران گرفتار کیا گیا جن کی شناخت لائیق ولد ارشد اور حاجی گل ولد واحد خان کے ناموں سے ہوئی ہے، گرفتار دونوں ملزمان بڈ ھ بیر کے رہائشی ہیں جو غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کیدوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے پانچ عدد پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، دونوں ملزمان سے متعلق دیگر اداروں سے بھی رابطہ قائم کر لیا گیاہے جن سے مختلف زاویوں پر تفتیش جاری ہے اسی طرح ایک اور اہم کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی تیمور سلیم نے زبانی تکرار پر مخالف فریق کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم لعل محمد ولد لعل سید کو بھی گرفتار کیاجس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -