کراچی،رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی چوتھے کیس میں ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی ہے۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اگر ملزم کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہیں تو رہا کیا جائے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی چوتھے کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اگر ملزم کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہیں تو رہا کیا جائے۔ علی وزیر کے خلاف چوتھا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج تھا۔ علی وزیر کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں چار مقدمات درج ہیں۔ علی وزیر کی تین مقدمات میں ضمانت پہلے منظور ہوچکی ہے۔