رست‘ یونین کونسلر مچھی کا پولیس گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

رست‘ یونین کونسلر مچھی کا پولیس گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

رستم (تحصیل رپور ٹر) تحصیل رستم یونین کونسل مچھی کے سینکڑوں مظاہرین نے پولیس گردی کے خلاف پولیس پوسٹ مچھی کے سامنے احتجاج کیا، احتجاج میں مچھی، جعفر آباد اور تاجہ گاوں کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مظاہرین زبردستی پولیس چوکی مچھی کے اندر داخل ہوکر توڑ پھوڑ بھی کی جبکہ پولیس کے ساتھ جھڑپ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق درجن بھر افراد پر پولیس نے ایف آئی آر بھی درج کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق رستم مچھی چوکی کے انچارج شبیر خان کی موٹر کار کے ساتھ جعفر پل کے قریب چنگ چی ڈرائیور نے ٹکر ماردی جس کی وجہ سے پولیس کے موٹر کار کو داغدار کردیا جس پر پولیس اہلکار سیخ پا ہوکر چنگ چی ڈرائیور کو خواتین کی موجودگی میں گالم گلوچ کے ساتھ لاتوں اور گھونسوں سے شدید مارا، جس پر مچھی کے سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین پولیس پوسٹ مچھی میں داخل ہوکر چوکی کے اندر توڑ پھوڑ کرکے اے ایس آئی شبیر خان کا موٹرکار، ایک موٹر سائیکل اور چارپائیوں کو بھی نقصان پہنچایا مظاہرین نے توڑ پھوڑ کے دوران ASI عالم نگار خان اور کانسٹیبل شیر علی کو بھی ڈنڈوں سے مارکر زخمی کردئیے، مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا، ذرائع کے مطابق پولیس نے درجن بھر مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے، رستم پولیس نے رستم پریس کلب رجسٹرڈ کے صحافیوں کو ایف آئی آر دینے سے معذرت کرلی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -