پشاور خطرناک سنیچر گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

پشاور خطرناک سنیچر گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

  

       پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ گل بہار پولیس نے اندرون شہر، گلبہار اور ملحقہ علاقوں میں سرگرم خطرناک سنیچر گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم اندرون شہر یکہ توت کا رہائشی ہے جو اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موٹرسائیکل،قیمتی موبائل فونز چھیننے میں ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرنے سمیت گروہ میں شامل دیگر ارکان کی بھی نشاندہی کی ہے، ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتار ی بھی جلد متوقع ہے، گرفتارملزم کے قبضہ سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کرلی گئی ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے  تفصیلات کے مطابق ظہور احمد ولد منظور احمد نے تھانہ گلبہار پولیس کو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھیننے کی رپورٹ کی تھی جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی   ایس ایچ او تھانہ گلبہار قاضی نثار نے دوران تفتیش مختلف جرائم پیشہ اور مشکوک کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران خطرناک سنیچر گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم سلطان الرحمان ولد عزیز الرحمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم اندرون شہر یکہ توت کا رہائشی ہے جو اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موٹرسائیکل، قیمتی موبائل فونز چھیننے میں ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے، کاروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -