قتل کے مقدمے میں ملزمان کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل 

قتل کے مقدمے میں ملزمان کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سند ھ ہائی کورٹ نے چھریوں کے وار سے شہری کے قتل کے مقدمے میں ملزمان کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی۔سندھ ہائیکورٹ نے چھریوں کے وار سے شہری کے قتل کے مقدمے میں ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزمان کی اپیل جزوی مسترد کردی۔ عدالت نے ملزم نادر علی، علی محمد، زمان کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے زوہیب نامی شہری کو چوریوں کے وار سے قتل کردیا تھا۔ مقتول نے زخمی حالت میں تینوں ملزمان کی جانب سے حملے کی نشاندہی کی تھی۔ ملزمان کے خلاف 9 جنوری 2020 کو تھانہ میمن گوٹھ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سیشن عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تینوں ملزمان کو سزا موت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

۱

مزید :

پشاورصفحہ آخر -