سرکاری و نجی املاک کیساتھ ایئر پورٹ کی سکیورٹی کے انتظامات کئے: محمد اعجاز خان

      سرکاری و نجی املاک کیساتھ ایئر پورٹ کی سکیورٹی کے انتظامات کئے: محمد ...

  

       پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور ائیر پورٹ سمیت تمام سرکاری و نجی املاک کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی خاطر خصوصی سکیورٹی آڈٹس کرائے جا رہے ہیں جس کی روشنی میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرائے جا رہے ہیں،اسی طرح کینٹ ایریا کے ساتھ ساتھ شہر بھر اور نواح میں واقع تمام سرکاری و نجی املا ک کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے فنل ایریا کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لئے آٹھ واچ ٹاورز تعمیر کئے گئے ہیں جن کی وجہ سے پروازوں کی سکیورٹی یقینی بنانے سمیت علاقہ میں امن و امان کی صورتحال میں بھی مزید بہتری آئی ہے، امان و امان کے قیام کے لئے پاکستان آرمی، ائیر فورس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تعاون حاصل رہا ہے جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ان خیالات کا اظہار سی سی پی او محمد اعجاز خان نے پاکستان ائیر فورس کے پرووسٹ مارشل مقصود اختر کے ساتھ سکیورٹی کے حوالے سے ہونے والے ملاقات کے دوران کیا ہے تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد اعجاز خان نے پاکستان ائیر فورس پرووسٹ مارشل مقصود اختر کے ساتھ اپنے دفتر میں ملاقات کی ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے حوالے سے سیر حاصل بات چیت کی گئی، ملاقات کے دوران سی سی پی او محمد اعجاز خان نے واضح کیا کہ پشاور کینٹ میں واقع دیگر سرکاری و نجی املاک سمیت باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے اطراف میں بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ اسی طرح ائیرپورٹ کو محفوظ بنانے کی خاطر ائیر پورٹ کے فنل ایریا میں خصوصی واچ ٹاورز بھی تعمیر کئے گئے ہیں جن کی تعمیر سے پروازوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے سمیت علاقہ میں امن و امان کی صورتحال میں بھی مزید بہتری آئی ہے جس پر پرووسٹ مارشل نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی کے حوالے سے پشاور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -