شہرہ میں ڈینگی کے حملے شروع، بخار سے د ونوجوان جاں بحق

شہرہ میں ڈینگی کے حملے شروع، بخار سے د ونوجوان جاں بحق

  

         نوشہرہ(بیورو رپورٹ)ڈینگی بخار نے نوشہرہ میں تباہی مچا دی دو نوجوان ڈینگی بخار سے ہلاک سینکڑوں افراد متاثر عوام کا صوبائی حکومت اور ضلع انتظامیہ سے ڈینگی بخار کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کینٹ بدرشی اے ایس سی کالونی نوشہرہ کلاں مصری بانڈہ پبپی اور جانگیرہ میں ڈینگی بخار نے تباہی مچا دی  نوشہرہ کینٹ  میں ڈینگی وبا سے دو نوجوان اپنی جان کی بازی ہار گئے نوشہرہ بھر میں مون سون بارشوں کے بعد مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے،جس کے نتیجے میں ڈینگی وائرس وبائی صورت اختیار کرتا جارہا ہے، اسپتالوں میں درجنوں کیسز رپورٹ ہونے لگے محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے 800 کیسز رپورٹ ہوچکے محکمہ صحت کی جانب سے رپورٹ میں ظاہر کئے گئے کیسز کی تعداد انتہائی کم ہے ضلع  نوشہرہ میں روزانہ درجنوں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں لیکن محکمہ صحت یا تو ان کیسز کو رپورٹ نہیں کررہا یا یہ کیسز گھروں تک ہی محدود رہتے ہیں بصورت دیگر لوگ گھروں پر خود ہی دوا لے لیتے ہیں، یا گھر کے قریب چھوٹے کلینکس کا رخ کرتے ہیں اس لئے وہ اسپتال تک نہیں آتیلوگوں کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں ڈینگی بخار کے مریض گھروں میں موجود ہیں  ڈینگی وائرس سے متاثرہ فرد اسی وقت اسپتال آتا ہے جب وہ کریٹیکل ہو یا ڈینگی بخار کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوجائیں، بصورت دیگر لوگ گھروں پر خود ہی علاج کراتے ہیں عوام پرائیویٹ کلینک سے علاج کروا رہے ہیں جبکہ سرکاری اسپتال میں جانے سے گریز کر رہے ہیں عوام نے صوبائی  حکومت ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے ضلع نوشہرہ میں ڈینگی وائرس سے ہلاکتیں اور کیسز میں اضافے کی وجہ سے ڈینگی وبا کے خاتمے کے لیے فوری اور پورا اقدامات کرے تاکہ قیمتی جانیں بچائی جا سکے *

مزید :

پشاورصفحہ آخر -