ٹرین اور قومی شاہراہوں کی بندش کے بعد قومی اور نجی ایئر لائنز نے کوئٹہ کیلئے کرایوں میں اضافہ کر دیا

ٹرین اور قومی شاہراہوں کی بندش کے بعد قومی اور نجی ایئر لائنز نے کوئٹہ کیلئے ...
ٹرین اور قومی شاہراہوں کی بندش کے بعد قومی اور نجی ایئر لائنز نے کوئٹہ کیلئے کرایوں میں اضافہ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان میں ٹرین سروس کی معطلی اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی بندش کے بعد پاکستان ائیر لائنز( پی آئی اے) اور نجی ائیر لائنز نے کوئٹہ کیلئے اپنے کرایوں میں خاموشی سے اضافہ کردیا۔

 نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق بلوچستان میں حالیہ سیلابی کیفیت کے بعد پچھلے 1 ماہ سے ٹرین سروس بند اور بیشتر قومی شاہراہیں جزوی بحال ہیں،اس صورتحال میں پی آئی اے اور دیگر نجی ائیرلائنز نے خاموشی کےساتھ کوئٹہ کیلئے کرایہ بڑھا دیا، کوئٹہ سے اسلام آباد ،لاہور اور کراچی کیلئے یک طرفہ کرایہ 40 سے 45 ہزار وصول کیا جارہا ہے ۔

ضرورت مند افراد بھاری بھاری کرائے دے کر ہوائی جہاز میں سفر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔کوئٹہ کے شہریوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پی آئی اے اور نجی ائیرلائنز کی جانب سے کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے کرایوں کے اضافے کا نوٹس لیں ۔

مزید :

قومی -