پی سی بی نے سپنر آصف آفریدی کو اینٹی کرپشن کے قانون کے تحت معطل کر دیا 

پی سی بی نے سپنر آصف آفریدی کو اینٹی کرپشن کے قانون کے تحت معطل کر دیا 
پی سی بی نے سپنر آصف آفریدی کو اینٹی کرپشن کے قانون کے تحت معطل کر دیا 

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپنر آصف آفریدی کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے خیبر پختونخوا کے لیفٹ آرم سپنر آصف آفریدی کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کردیا ہے ۔ترجمان پی سی بی کے مطابق آصف آفریدی کو پی سی بی نے نوٹس آف چارج جاری کردیا ہے۔ان پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے دو الزامات لگائے گئے ہیں۔چودہ روز کے اندر ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔، آصف آفریدی کیس کا فیصلہ ہونے تک کسی قسم کی کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

مزید :

کھیل -