وزیر اعلیٰ پنجاب  نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے3 منصوبوں کا افتتاح کر دیا

 وزیر اعلیٰ پنجاب  نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے3 ...
 وزیر اعلیٰ پنجاب  نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے3 منصوبوں کا افتتاح کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے  ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(ٹیوٹا) کے 3 منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔

ترجمان  وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق  وزیراعلیٰ آفس میں ٹیوٹا کے منصوبوں کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا جس میں  وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی مہمان خصوصی تھے، وزیراعلیٰ پنجاب  نے قصور میں بننے والے انسٹی ٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی ،  انسٹی ٹیوٹ آف بلیو پاٹری ڈویلپمنٹ ملتان کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے منصوبے کا افتتاح کیا، وزیر اعلیٰ نے  ٹیوٹا اداروں کے طلبہ کیلئے 43 بسوں کی چابیاں چیئرپرسن ٹیوٹا مامون تارڑ کے حوالے کیں ۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ  37 ٹیوٹا اداروں کو 62 کروڑ روپے مالیت کی 43 بسیں فراہم کی گئی ہیں،  12 بسیں جنوبی پنجاب کے ٹیوٹا اداروں کو دی گئی ہیں، ٹیوٹا اداروں کو بسوں کی فراہمی سے طلبہ کو آمد و رفت میں سہولت ملے گی، 2 کروڑ 44 لاکھ روپے سے بننے والے قصور انسٹی ٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی میں 380 طلبہ کو ٹریننگ دی جائے گی، قصور انسٹی ٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی میں جدید مشینری اور آلات کی مدد سے طلبہ کو ٹریننگ دی جائے گی۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ لیدر ٹیکنالوجی میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی پاکستان ہی نہیں، دنیا بھر میں مانگ ہے، کوالٹی لیدر پراڈکٹس بننے سے ایکسپورٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا،  انسٹی ٹیوٹ آف بلیو پاٹری ڈویلپمنٹ کے منصوبے پر 21 کروڑ روپے لاگت آئی،  انسٹی ٹیوٹ آف بلیو پاٹری ڈویلپمنٹ میں 800 طلبہ کو سرامکس سے متعلق جدید ٹریننگ دی جائے گی، سرامکس سے متعلق مہارتیں فراہم کرنے کیلئے انسٹی ٹیوٹ میں جدید ترین مشینری، آلات اور انفراسٹرکچر مہیا کیا گیا ہے۔ 

اس موقع پر  سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، چیئرپرسن ٹیوٹا مامون تارڑ، ایم پی ایز رانا شہباز، تیمور لالی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری صنعت، سینئر ڈی جی ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -