سول ایوی ایشن نے کراچی ایئر پورٹ سے طیاروں کے پرزے غائب ہونے کی خبر کی تردید کر دی

سول ایوی ایشن نے کراچی ایئر پورٹ سے طیاروں کے پرزے غائب ہونے کی خبر کی تردید ...
سول ایوی ایشن نے کراچی ایئر پورٹ سے طیاروں کے پرزے غائب ہونے کی خبر کی تردید کر دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی ایئرپورٹ سے طیاروں کے پرزے اور انجن چوری ہونے  کی خبر کو سول ایوی ایشن نے من گھڑت قرار دے دیا ہے ۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر واقع نجی فلائنگ سکول کے ہینگر میں کھڑے طیاروں کے پرزے اور انجن غائب ہوگئے حالانکہ سول ایوی ایشن نے نجی فلائنگ اسکول کے ہینگر کو سیل کر رکھا ہے، تاہم اب سول ایوی ایشن حکام نے ہینگر میں کھڑے طیاروں کے پرزے غائب ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے، ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ "کے کے ایوی ایشن "کو 2018 میں نادہندہ قرار دیکر سیل کیا گیا اور جہاز تحویل میں لئے گئے، ضبط شدہ جہازوں کے پنکھےچوری ہونے کی خبریں من گھڑت ہیں۔

ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ تصویر سے ظاہر ہے 2018 میں بھی جہاز پر پنکھا نہیں تھا، گزشتہ شام جھوٹی خبر وائرل کی گئی اور خبر کے پیچھے ذاتی مفاد/مقاصد کار فرما ہیں ،ترجمان نے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے ذریعے معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوششیں کی گئی، ہم غلط رپورٹنگ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -