آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، شاہد خاقان عباسی خود میدان میں آ گئے، اہم بیان جاری کر دیا

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، شاہد خاقان عباسی خود میدان میں آ ...
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، شاہد خاقان عباسی خود میدان میں آ گئے، اہم بیان جاری کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع پر غور ہورہا ہے اور نہ ہی موجودہ آرمی چیف توسیع کے خواہاں ہیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے وقت پر آرمی چیف تعینات کرے گی، آرمی چیف کی تقرری وزیر اعظم کرتے ہیں اور وہ ہی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ملکی سیاست کا محور آرمی چیف کا تقرر ہے تو پھر جمہوریت کو بند ہی کردیں۔اگر ہم مشکل معاشی فیصلے کرسکتے ہیں تو پھر آرمی چیف کے تقرر کا حق بھی اسی وزیراعظم کو ہونا چاہیے۔ عمران خان اسمبلی میں آکر عدم اعتماد کریں۔ اگر سڑک سے راستہ پیدا کرنا چاہتے ہیں تو اس کی گنجائش نہیں ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر کوئی آدمی سیلاب کی صورتحال اور خود اپنے ہاتھ سے تباہ کی گئی معیشت کے ان حالات میں مزید انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے تو یہی ا±ن کی سیاست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے باقی گیارہ ماہ پورے کرے گی اور پھر الیکشن ہوں گے۔

مزید :

قومی -