پنجاب حکومت کے 15 سے زائد ایم پی اے ہمارے ساتھ ، حکومت بنا کر رہیں گے ،عطا تارڑ

پنجاب حکومت کے 15 سے زائد ایم پی اے ہمارے ساتھ ، حکومت بنا کر رہیں گے ،عطا تارڑ
پنجاب حکومت کے 15 سے زائد ایم پی اے ہمارے ساتھ ، حکومت بنا کر رہیں گے ،عطا تارڑ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکمران جماعت کے 15 سے زائد ایم پی ایز ان کے ساتھ ہیں، پنجاب میں حکومت بنانا ان کا حق تھا اور وہ اپنا حق لیکر رہیں گے۔

نجی ٹی وی "سماء "کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کو بھول کر پرویز الٰہی سرکاری پیسہ اپنے علاقے میں لگا رہے ہیں، یہ وہ صوبہ تھا جو دوسرے صوبوں کا دکھ بانٹتا تھا آج سیلاب زدگان بے یارومدگار ہیں، یہ کمپنی اب نہیں چلنے والی، پنجاب میں حکومت کا حق ان کا تھا اور وہ اپنا یہ حق لے کر رہیں گے۔

اس موقع پر موجود سابق وزیر قانون پنجاب رانا مشہود نے بھی پنجاب حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس وقت پنجاب میں ڈاکوں کی حکومت ہے اور اس کا خاتمہ قریب ہے، پنجاب میں جلد مسلم لیگ (ن )کی حکومت قائم ہوگی،رانا مشہود نے کہا کہ پرویزالہی اپنے شہراورگاؤں میں سرکاری پیسہ لگارہے ہیں، جب کہ صوبے کے دیگر شہروں کا کوئی حال نہیں ہے، صوبائی حکومت کو آٹا سستا کرنا چاہیے تھا، لیکن انہیں جھوٹے مقدمے بنانے سے فرصت نہیں۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں عطا تارڑ سمیت 11 لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 19 ستمبر تک توسیع کردی ،عدالت نے قلعہ گجر سنگھ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔

مزید :

قومی -