"پاکستان کو ایف 16 کے پرزوں کی فروخت سے متعلق کانگریس کو آگاہ کر دیا گیا " امریکی محکمہ خارجہ کا اہم بیان آگیا

"پاکستان کو ایف 16 کے پرزوں کی فروخت سے متعلق کانگریس کو آگاہ کر دیا گیا " ...

  

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)  امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان کو ایف  16 طیاروں کے پرزوں  کی فروخت سے متعلق کانگریس کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ 

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق  نیڈ پرائس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں مدد ملے گی ، پاکستان کئی شعبوں میں  امریکہ کا اتحادی ہے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے پاکستان میں سیلاب  سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ موجودہ مشکل وقت میں امریکہ پاکستان کے ساتھ ہے ۔

 نیڈ پرائس نے امریکہ کی جانب سے پاکستان میں میڈیا اور سول سوسائٹی پر پابندیاں عائد  کرتے ہوئے کہا کہ  ہم پاکستان میں میڈیا اور سول سوسائٹی پر پابندیوں پر تشویش میں ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -