’عمران خان کی خواہش پر پاکستان کی کرکٹ کو تباہ کر دیا گیا ‘ کامران اکمل پھٹ پڑے 

’عمران خان کی خواہش پر پاکستان کی کرکٹ کو تباہ کر دیا گیا ‘ کامران اکمل پھٹ ...
’عمران خان کی خواہش پر پاکستان کی کرکٹ کو تباہ کر دیا گیا ‘ کامران اکمل پھٹ پڑے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے کھلاڑی کامران اکمل نے سابق وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ کا سب سے بڑا المیہ ہے ، ایک شخص عمران خان کی خواہش پر کرکٹ کو تباہ کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ 40،45 سال سے جو سسٹم چل رہا تھا ، اسے صرف ایک بندے کی خواہش پر تبدیل کر کے نیا سسٹم لایا گیا جس سے پاکستان کی کرکٹ ختم ہو گئی ،ڈومیسٹک کرکٹ تباہ ہو گئی ، نئے نظام سے نئے کھلاڑی نہیں آ رہے ہیں ۔ان سے کوئی پوچھ سکتاہے ، وہ 92 میں کرکٹ چھوڑنے کے بعد کون سے گراونڈ میں آئے ہیں ،وہ ہمارے آئیڈیل ہیں، گریٹ کپتا ن ہیں لیکن جنہوں نے ڈومیسٹک میں مار کھائی ہے، پلیئرز بنے ہیں ، جن ڈپارٹمنٹ نے کرکٹ ایجاد کی ہے اور پلیئرز دیئے ہیں۔

کامران اکمل کا کہناتھاکہ اس سسٹم سے آپ دو سے تین پلیئر بھی نہیں نکال سکتے ، جو پاکستان کیلئے کھیلیں اور پرفارم کر سکیں، اس سسٹم کو چلانے والے ندیم خان کہاں ہیں، ان کی ترقی ہوتی جارہی ہے وہ فون سنتے نہیں ہیں ، رمیز بھائی خود کرکٹر ہیں ،ان کو نہیں پتا چل رہا ، مجھے سننے میں آیا کہ وہ سلیکشن کمیٹی میں مداخلت نہیں کرتے ،، بھائی آپ چیئرمین ہیں آپ کا کام ہے مداخلت کرنا ، احتساب کرنا ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

کھیل -