چین میں کورونا پابندیوں کے باعث پاکستانی طلباء سے یکطرفہ کرایہ کتنا لیا جا رہاہے؟ جانئے

چین میں کورونا پابندیوں کے باعث پاکستانی طلباء سے یکطرفہ کرایہ کتنا لیا جا ...
چین میں کورونا پابندیوں کے باعث پاکستانی طلباء سے یکطرفہ کرایہ کتنا لیا جا رہاہے؟ جانئے

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان  آن لائن ) چین میں کورونا پابندیوں کے باعث ائیر لائنز نے یکطرفہ کرائے بڑھا دیے ہیں، جس  کے باعث  پاکستانی طلبا کو یکطرفہ کرایہ 5 لاکھ  روپے تک ادا کرنا پڑرہا ہے۔

نجی ٹی وی 'جیو نیوز "نے ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چین کے لیے چارٹرڈ پروازوں کے باعث ائیرلائنز نےکرایوں میں اضافہ کیا ہے، قومی ائیرلائن پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز کی جانب سے کرایوں میں اضافے سے چین جانے والے پاکستانی طلبہ مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں ۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے چین کا یکطرفہ کرایہ 5 لاکھ روپے تک وصول کر رہی ہے، ٹکٹ مہنگا ملنےکے باعث چین جانے والے طلبہ رک گئے ہیں جس سے ان کا تعلیمی نقصان ہونے کا خدشہ ہے،طلبہ نے حکومت سے پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےچین جانےوالی چارٹرڈ پروازیں خالی واپس آتی ہیں،کورونا سے پہلے طلبہ کو کرائے میں 15 فیصد رعایت بھی دی جاتی رہی ہے، آپریشنل اخراجات پورے کرنےکے لیےکرائے بڑھانا مجبوری ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -