لاہور میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

لاہور میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق
لاہور میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے چھت گر گئی،ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ۔
نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق سگیاں بائی پاس کے قریب کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،رپورٹ کے مطابق چھت گرنے سے 4 مزدور زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں ایک مزدور جاں بحق ،جب کہ تین زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے میاں منشی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ یوسف کے نام سے ہوئی۔  بعد ازاں آگ بجھانے والی ٹیموں نے بوائلر پھٹنے سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔