قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی گود میں یہ چھوٹی بچی دراصل کون ہے؟ پتا چل گیا

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی گود میں یہ چھوٹی بچی دراصل کون ہے؟ پتا چل ...
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی گود میں یہ چھوٹی بچی دراصل کون ہے؟ پتا چل گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے خلاف میچ میں 2 چھکے لگا کر قومی ٹیم کو جیت دلوانے والے نسیم شاہ اس وقت پاکستانیوں کی آنکھوں کا تارا بنے ہوئے ہیں اور ان کی کارکردگی کو خوب سراہا جارہاہے ،  سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہےجس میں ان کے چاہنے والے یہ سوچ سوچ کر پریشان ہو رہے تھے کہ انہوں نے اپنی گود میں جس خوبصورت بچی کو اٹھا رکھا ہے وہ دراصل کون ہے ؟ تو اب اس سوال کا جواب مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں سٹار باؤلر نے اپنی گود میں ایک ننھی پری کو اٹھا رکھا ہے اور تصویر سے معصومیت جھلک ر ہی ہے،صارفین بھی یہ پوچھنے پر مجبور ہیں کہ یہ بچی کون ہے؟ تو آپ کو بتاتے چلیں کہ ایک صارف نے ٹویٹر پر اس کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ یہ بچی دراصل کرکٹر " عثمان قادر" کی بیٹی ہے۔

مزید :

کھیل -