بھارت کے دورے سے آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی باہر ہو گئے

بھارت کے دورے سے آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی باہر ہو گئے
بھارت کے دورے سے آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی باہر ہو گئے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارت کے دورے سے آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی انجری مسائل کے باعث باہر ہو گئے ہیں۔

 کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق دورۂ بھارت سے باہر ہونے والے کھلاڑیوں میں مچل سٹارک، مچل مارش اور مارکوس اسٹوئنس شامل ہیں۔مچل سٹارک گھٹنے اور مچل مارش ٹخنے کی انجری جبکہ مارکس اسٹوئنس سائیڈ اسٹرین کا شکار ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ آسٹریلیا کے اسکوڈ میں نیتھن ایلس، ڈینیل سیمس اور شان ایبٹ کو شامل کیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کی انجریز معمولی نوعیت کی ہیں، احتیاطی تدابیر کے طور سفر کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے۔

 آسٹریلیا کو بھارت میں 3 ٹی ٹوئنٹی 6 دنوں میں تین مختلف شہروں میں کھیلنے ہیں، میچز 20، 23 اور 25 ستمبر کو موہالی، ناگپور اور حیدر آباد میں کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -