آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری کر دی 

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری کر دی 
آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری کر دی 

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری کر دی ہے ۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ ریکنگ کے مطابق بیٹرز کی فہرست میں سب سے پہلی پوزیشن انگلینڈ کے جوئے روٹ نے سنبھال رکھی ہے جبکہ دوسرے پر آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین اور تیسرے پر پاکستان کے بابراعظم براجمان ہیں ، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ چوتھے اور بھارت کے رشبھ پنت پانچویں پوزیشن پر ہیں ۔پاکستان کے محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے بعد 16 ویں اور عبداللہ شفیق 20ویں نمبر پر آ گئے ہیں ۔

ٹیسٹ میچ میں بہترین باولرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن آسٹریلیا کے پیٹ کیومنز کے پاس ہے ، بھارت کے ایشون دوسرے ، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔ آل راﺅنڈرز میں رویندر جڈیجا پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔

ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں قومی ٹیم کے سٹار کھلاڑی محمد رضوان پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں تاہم بابراعظم دوسری سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں ، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم موجود ہیں، بھارت کے سوریا کمار یادیو کا چوتھا نمبر جبکہ فخر زمان چار درجے تنزلی کے بعد 55 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔باولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے پہلی پوزیشن سنبھال رکھی ہے ، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی کی دوسری اور انگلینڈ کے عادل رشید کی تیسری پوزیشن ہے ۔سری لنکا کے ہسارنگا ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ شاداب 14 ویں اور شاہین 17 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں ۔

مزید :

کھیل -