پنجاب حکومت نے  ٹیوشن کلچر کے خاتمے کیلئے فری آن لائن اکیڈمی کا آغاز کر دیا

پنجاب حکومت نے  ٹیوشن کلچر کے خاتمے کیلئے فری آن لائن اکیڈمی کا آغاز کر دیا
پنجاب حکومت نے  ٹیوشن کلچر کے خاتمے کیلئے فری آن لائن اکیڈمی کا آغاز کر دیا

  

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے  ٹیوشن کلچر کے خاتمے کے لیے فری آن لائن اکیڈمی کا آغاز کر دیا۔ پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے انصاف اکیڈمی کے آغاز کا اعلان کیا، جہاں طلبہ بالکل مفت تعلیمی وسائل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اکیڈمی میں 7,000 سے زیادہ لیکچرز اور فرضی ایم سی کیوکوئزز ہیں تاکہ طلبہ کو ٹیوشن سینٹرز پر ایک پیسہ خرچ کیے بغیر سالانہ امتحانات کی مؤثر طریقے سے تیاری کرنے میں مدد ملے۔انصاف اکیڈمی میں 9ویں، 10ویں،11ویں اور 12ویں پر مشتمل مواد ہے۔ میٹرک کیلئے مواد انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔ اکیڈمی کے موبائل ورژن ایپل ایپ سٹور اور گوگل پلے سٹور پر بھی دستیاب ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -علاقائی -پنجاب -