ایشیا ءکپ میں بیٹرز کی خراب پرفارمنس ،انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا انتخاب سلیکٹرز کیلئے کڑا امتحان

ایشیا ءکپ میں بیٹرز کی خراب پرفارمنس ،انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا ...
ایشیا ءکپ میں بیٹرز کی خراب پرفارمنس ،انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا انتخاب سلیکٹرز کیلئے کڑا امتحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حالیہ ایشیا ءکپ  میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلےبازوں کی خراب پرفارمنس کے باعث انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے قومی سکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کے لیے کڑا امتحان بن گیا ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹیم کے لیے سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کا عمل جاری ہے مگر ناموں کو حتمی شکل دینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کی اصل وجہ ایشیا ءکپ میں بیٹرز کی خراب پرفارمنس اور چند کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایسے میں ایک تجویز  سامنے آئی ہے  کہ محمدرضوان اور شاداب خا ن کو انگلینڈ کے خلاف ابتدائی میچز میں آرام دیا جائے اور سرفراز احمد، محمد زاہد اور عثمان قادر کو کھلایا جائے، اوپنر شان مسعود کو بھی سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ ایشیا ءکپ میں کئی کرکٹرز ان فٹ ہوئے جبکہ ری ہیب کے لیے لندن میں موجود شاہین شاہ آفریدی نے تاحال بولنگ پریکٹس شروع نہیں کی ۔انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز 20 ستمبر سے شروع ہو گی جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کے اعلان کی کٹ آف ڈیٹ 15 ستمبر ہے، اگر ٹیم کوحتمی شکل نہ دی جا سکی تو ورلڈ کپ کی کٹ آف ڈیٹ میں توسیع کے لیے آئی سی سی سی سے درخواست کی جائے گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے ناموں کا اعلان کل تک متوقع ہے۔

مزید :

کھیل -