"وہ ٹی شرٹ میری ہے" بیٹے کی تصویر پر شاہ رخ خان کا دلچسپ تبصرہ

"وہ ٹی شرٹ میری ہے" بیٹے کی تصویر پر شاہ رخ خان کا دلچسپ تبصرہ
سورس: @instgram/___aryan___

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے آریان خان سے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دئیے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر ہیرو شاہ رخ خان نے کچھ عرصہ قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ" جو سلوک انکے بیٹے کے ساتھ ہوا اس کی وجہ سے وہ ذہنی دباو میں مبتلا ہو کر زندگی سے دور ہو گیا ہے"۔ تاہم اب آریان خان منشیا ت کیس سے باعزت بری ہونے اور ذہنی اذیت سے گزرنے کے بعد آہستہ آہستہ واپس لوٹ رہے ہیں۔ آریا ن خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ جہاں مداح آریان خان کی تعریف کر رہے ہیں وہیں شاہ رخ خان بھی اپنے بیٹے سے کمنٹ پر دلچسپ گفتگو کرتے دکھائی دیئے۔ کنگ خان نے کمنٹ سیکشن میں بیٹے کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ" بہت اچھے لگ رہے ہو، اور جیسا کہ وہ کہتے ہیں کہ جو کچھ باپ میں خاموش ہے وہ بیٹے میں بولتا ہے"۔ ساتھ ہی انہوں نے بیٹے سے سوال کیا کہ "بہر حال کیا وہ گرے ٹی شرٹ میری ہے ؟"جس پر آریان نے شاہ رخ خان کو کمنٹ میں ٹیگ کر تے ہوئے جواب دیا " جینز اور ٹی شرٹ دونوں آپ کی ہیں ہاہا"۔

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے بیٹے آریان خان کی یہ دلکش تصویر اپنے اکاونٹ پر شیئر کی، جس پر شاہ رخ خان نے بھی اپنی فلم کی تصویر شیئر کردی اور لکھا کہ ’میرا بیٹا مجھ پر گیا ہے‘۔

شاہ رخ خان نے فلم ’میں ہوں ناں‘ کی تصویر شیئر کی تھی، جس میں کنگ خان پائپ سے چھلانگ لگا رہے ہیں جبکہ آریان بھی اسی طرح کا پوز دیئے ہوئے ہیں۔

مزید :

تفریح -