انگلش ٹیم 17 سال بعدکل کراچی پہنچے گی، جوزبٹلر پریس کانفرنس بھی کریں گے

انگلش ٹیم 17 سال بعدکل کراچی پہنچے گی، جوزبٹلر پریس کانفرنس بھی کریں گے
انگلش ٹیم 17 سال بعدکل کراچی پہنچے گی، جوزبٹلر پریس کانفرنس بھی کریں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد دورہ پاکستان کے لیے کل کراچی پہنچے گی ، انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کل دوپہر 2بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

نجی ٹی وی "جیو نیو ز"کے مطابق پاک انگلینڈ سیریز  کے پریکٹس شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، انگلینڈ ٹیم پہلا پریکٹس سیشن جمعہ کی شام کو ہو گا جبکہ ہفتے کو پاکستان اور انگلینڈ دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن کریں گی۔

 پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو کراچی سے ہوگا، سیریز کے ابتدائی 4میچز 20 ، 23،22  اور 25 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گےجبکہ 28، 30 ستمبر اور  2 اکتوبر کو شیڈول میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -