بلوچستان کے فلڈ  ریلیف کیمپ میں قائم سکول کی بچی کے رجسٹر پر وزیر اعظم نے کیا لکھا، تفصیلات سامنے آ گئیں 

بلوچستان کے فلڈ  ریلیف کیمپ میں قائم سکول کی بچی کے رجسٹر پر وزیر اعظم نے کیا ...
بلوچستان کے فلڈ  ریلیف کیمپ میں قائم سکول کی بچی کے رجسٹر پر وزیر اعظم نے کیا لکھا، تفصیلات سامنے آ گئیں 

  

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  آج وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقے صحبت پور کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپ میں قائم سکول میں بچیوں کے مسائل سنے ، اس موقع پر وزیر اعظم نے ایک بچی کے رجسٹر پر کچھ تحریر بھی کیا جس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔ 

 سیلاب سے متاثرہ صحبت پور کے  دورے کے دوران وزیر اعظم نے فلڈ ریلیف کیمپ میں قائم  بچیوں کے سکول کا دورہ کیا  اور ان کے مسائل سن کر  حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

اس دوران شہباز شریف نے ایک بچی کے رجسٹر پر لکھا کہ " بہت پیاری اور قابل قوم کی بیٹیاں یہاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں ، اللہ تعالیٰ سکول کے اساتذہ کو ہمت عطا فرمائیں "۔

وزیر اعظم نے تحریر کے اختتام پر اپنے دستخط بھی کئے ۔ 

 خیال رہے کہ وزیر اعظم نے  سیلاب متاثرہ صحبت پور  کے دورے کے دوران  خواتین کے مسائل بھی سنے اور دو ماہ کا بجلی کا بل معاف کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -