ڈرامہ سیریل "تارک مہتا کا الٹا چشمہ "کے نئے "تارک مہتا " کا اعلان
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی مقبول ترین مزاحیہ ڈرامہ سیریل "تارک مہتاکا الٹا چشمہ "کے نئے تارک مہتا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی کامیڈی ڈرامے" تارک مہتا کا الٹا چشمہ "کے شائقین کا انتظار ختم ہوا ۔ اب سلیکشن لودھا کی جگہ نئے تارک مہتا کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ڈرامے کے شائقین جیٹھا لعل کے دوست تارک مہتایعنی سلیش لودھا کے شو چھوڑجانے سے مایوس تھے تاہم اب شو کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی نے نئے تارک مہتا کے نام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ" ایک مرتبہ پھر ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے"۔پروڈیوسر اسیت کمار مودی نے کہا ہے کہ "اب معروف کامیڈی شو میں سچن شروف، تارک مہتا کا کردار نبھائیں گے، سچن کے ساتھ شو کی شوٹنگ کا ایک بار پھر آغاز کر دیا گیا ہے"۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ "جلد ناظرین تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی نئی اقساط دیکھ سکیں گے اور سچن شروف کو بھی اسی طرح پسند کریں گے جیسا سلیش لودھا کو کرتے تھے"۔
View this post on Instagram
یا درہے کہ سلیش لودھا کے شو چھوڑ کر جانے کے بعد ڈرامے کی نئی قسطوں کی نشریات بند ہوگئی تھیں جس پر مداح بےحد افسردہ تھے۔