جیجی حدید اور لیونارڈو ڈی کیپریو کے تعلقات کی خبروں میں کتنی سچائی ہے؟

جیجی حدید اور لیونارڈو ڈی کیپریو کے تعلقات کی خبروں میں کتنی سچائی ہے؟
جیجی حدید اور لیونارڈو ڈی کیپریو کے تعلقات کی خبروں میں کتنی سچائی ہے؟

  

لاس اینجلس (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اور ماڈل جیجی حدید میں قربتیں بڑھنے کی خبریں زبان زد عام ہیں جس کی دونوں کے قریبی ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے.

انڈیا ٹوڈے کے مطابق لیونارڈو کے قریبی ذرائع نے ای نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے تعلق کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا. جیجی حدید کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے چونکہ دونوں ایک ہی سوشل سرکل سےتعلق رکھتے ہیں اس لیے اکثر ایک ساتھ بھی نظر آجاتے ہیں، دونوں ایک دوسرے کے قریب تو ہیں لیکن کوئی سنجیدہ تعلق نہیں چاہتے، جیجی سمجھتی ہیں کہ لیو بہت ہی دلچسپ انسان ہیں. 

مزید :

تفریح -