بھارت کے مسافر طیارے میں آگ لگ گئی

بھارت کے مسافر طیارے میں آگ لگ گئی
بھارت کے مسافر طیارے میں آگ لگ گئی
سورس: Twitter

  

مسقط (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمان کے دارالحکومت مسقط کے ایئر پورٹ پر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، ہنگامی اخراج کے دوران 14 مسافر زخمی ہوگئے.

عرب میڈیا کے مطابق بھارتی طیارے میں آگ اس وقت لگی جب وہ ٹیک آف کیلئے رن وے پر دوڑ رہا تھا. آگ انجن میں لگی تھی جس کے باعث طیارے کو فوری طور پر روک لیا گیا.

حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے کے بعد جہاز کے اندر دھواں بھر گیا تھا جس کے باعث مسافروں کو ہنگامی طور پر باہر نکالا گیا، اس دوران  14 مسافر زخمی ہوئے. ایئر پورٹ پر موجود فائر ٹینڈر نے آگ پر قابو پالیا

مزید :

بین الاقوامی -عرب دنیا -