36 جعلی کمپنیاں بنا کر 132 کروڑ کا ٹیکس فراڈ کرنے والا پکڑا گیا

36 جعلی کمپنیاں بنا کر 132 کروڑ کا ٹیکس فراڈ کرنے والا پکڑا گیا
36 جعلی کمپنیاں بنا کر 132 کروڑ کا ٹیکس فراڈ کرنے والا پکڑا گیا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی میں 36جعلی کمپنیاں بنا کر جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں 1ارب 32کروڑ بھارتی روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ملزم کی شناخت ہنس مکھ پٹیل کے نام سے ہوئی ہے، جسے 9ستمبر کے روز گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ آدمی جعلی کمپنیوں کی جعلی انوائسز کے ذریعے ٹیکس چوری کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف بھیونڈی کمشنریٹ آف سنٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس کی طرف سے ملزم کے خلاف انٹیلی جنس کی رپورٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ حکام کے مطابق ہنس مکھ پٹیل 8دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔ یہ تمام کیسز بھی جی ایس ٹی فراڈ سے متعلق ہی ہیں۔

 ملزم اور اس کے ساتھی جعلی کمپنیوں کے ذریعے بغیر کوئی سروس مہیا یا مصنوعات فروخت کیے انوائسز بناتے اور ٹیکس چوری کرتے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ کیس میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اورممکنہ طور پر مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جا ئیں گی۔

مزید :

بین الاقوامی -