آدمی نے خاتون افسر کا جعلی انسٹا گرام اکاؤنٹ بنا کر قریبی لوگوں کو قابل اعتراض مواد بھیجنا شروع کردیا

آدمی نے خاتون افسر کا جعلی انسٹا گرام اکاؤنٹ بنا کر قریبی لوگوں کو قابل ...
آدمی نے خاتون افسر کا جعلی انسٹا گرام اکاؤنٹ بنا کر قریبی لوگوں کو قابل اعتراض مواد بھیجنا شروع کردیا
سورس: PxHere.com (creative commons license)

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون آئی پی ایس آفیسر کے نام سے جعلی انسٹاگرام اکاﺅنٹ بنا کر اس خاتون کے قریبی لوگوں کو قابل اعتراض مواد بھیجنے والے ملزم کو پکڑ لیا گیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق رشی سینی نامی ملزم کا تعلق ریاست اترپردیش کے شہر جالون سے ہے جس نوائیڈہ کی رہائشی ڈی آئی جی منزل سینی نامی آفیسر کے نام سے جعلی اکاﺅنٹ بنا کراس کے رشتہ داروں اور جاننے والوں کو قابل اعتراض مواد بھیجا۔

منزل سینی ان دنوں نئی دہلی میں تعینات ہیں جنہوں نے ملزم کے خلاف پولیس کو رپورٹ درج کرائی ہے۔انہوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ ”ملزم نے میرے اصلی انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے پروفائل پکچر اور دیگر معلومات چوری کرکے ہو بہو اسی طرح کا اکاﺅنٹ بنایا اور اس سے انسٹاگرام پر میرے کنٹیکٹس کو قابل اعتراض مواد بھیجنا شروع کر دیا۔ “ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ملزم نے آئی پی ایس آفیسر کے ساتھ یہ حرکت کیوں کی۔

مزید :

بین الاقوامی -