پروفیشنل بل رائیڈر کو گرل فرینڈ نے گولی مار دی

پروفیشنل بل رائیڈر کو گرل فرینڈ نے گولی مار دی
پروفیشنل بل رائیڈر کو گرل فرینڈ نے گولی مار دی
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک پروفیشنل بُل رائیڈر(Bull Rider)کو گرل فرینڈ نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 27سالہ مقتول ڈیمتریئس عمر لطیف الین ریاست ٹیکسس کے شہر ہوسٹن کا رہائشی تھا۔ وہ بُل رائیڈنگ کے پیشے میں ’اونشی مائیکل‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ 
پولیس کو اس کی لاش اس کی21سالہ گرل فرینڈ لاشیون ڈینسی بیگلے کے اپارٹمنٹ کے قریب سے ملی۔ عمر لطیف اور ڈینسی کچھ عرصے سے تعلق میں تھے۔ پولیس کے مطابق عمر لطیف اور ڈینسی کے مابین کسی معاملے تلخ کلامی ہوئی جس پر ڈینسی نے پستول نکال کر اسے گولی مار دی۔ پولیس نے ڈینسی کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے اپارٹمنٹ سے پستول بھی برآمد کر لی ہے۔