کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے مزید امداد کا اعلان

کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے مزید امداد کا اعلان
کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے مزید امداد کا اعلان

  

اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن)کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 25 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا جس کے بعد کینیڈا کی طرف سے فراہم کی گئی مجموعی امداد 30 ملین ڈالر ہوگئی.

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے خوراک، صاف پانی اور دیگر ضروری اشیا کی مد میں مزید 25 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے  پانچ  ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس میں 25 ملین ڈالر کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد مجموعی امداد 30 ملین ڈالر ہوگئی۔

مزید :

بین الاقوامی -