اداکارہ ریشم نے معافی مانگ لی

اداکارہ ریشم نے معافی مانگ لی
اداکارہ ریشم نے معافی مانگ لی
سورس: Instagram

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ ریشم نے پلاسٹک بیگز دریا میں پھینکنے کے معاملے پر معافی مانگ لی۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اداکارہ ریشم نے کہا کہ وہ ہر قسم کی آلودگی کے خلاف ہیں، انہوں نے ایک عمل کیا جس پر وہ تہہ دل سے سب سے معافی مانگتی ہیں۔میں ذاتی طور پر آلودگی کے خلاف ہوں، انسان ہوں غلطیاں ہوجاتی ہیں اس فعل پر پوری قوم سے معافی مانگتی ہوں۔

خیال رہے کہ اداکارہ ریشم کی مچھلیوں کو کھانا ڈالنے کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مچھلیوں کو کھانا ڈالنے کے بعد پلاسٹک بیگز بھی دریا میں پھینک دیتی ہیں۔ ان کے اس عمل کی بنا پر انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا  "ہم انسان ہیں اور غلطیاں ہو جاتی ہیں، اس میں کون سی بڑی بات ہے جو لوگ اتنی تنقید کر رہے ہیں، مجھے کسی کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا۔"

مزید :

تفریح -