پنجاب میں نیا بلدیاتی قانون منظور، میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا

پنجاب میں نیا بلدیاتی قانون منظور، میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا
پنجاب میں نیا بلدیاتی قانون منظور، میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی بل کی منظوری دے دی، اب عوام براہ راست میئرز کا انتخاب کریں گے. 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلدیاتی بل کے مطابق پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، پنجاب میں 25 ضلع کونسل اور 11 میٹروپولیٹن کارپوریشن ہوں گی۔

بل کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کا سربراہ میئر ہوگا، عوام براہ راست ووٹ سے میئر کا انتخاب کریں گے، تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، واسا اور  پی ایچ ایز  میٹروپولیٹن کے میئر کے ماتحت ہوں گی۔

پنجاب کے دیہات اور  شہروں میں یونین کونسل بنیں گی،  تحصیل کونسل اور ٹاؤنز  نئے بلدیاتی ایکٹ میں ختم کردیےگئے، ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ کابینہ اور ہرگاؤں میں ولیج پنچایت کونسل ہوگی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -